جمعہ، 19-ستمبر،2025
جمعہ 1447/03/27هـ (19-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

پاکستان یا سعودی عرب پر حملہ ہوا تو مل کر اس کا جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع

19 ستمبر, 2025 10:05

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان یا سعودی عرب پر حملہ ہوا تو مل کر اس کا جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان یا سعودی عرب میں سے کسی بھی ایک ملک پر کہیں سے بھی حملہ ہوا تو یہ دونوں ملکوں پر حملہ تصور ہوگا اور مل کر اس کا جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدے سےپاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت کا کہنا قبل از وقت ہے مگر اس کا دروازہ بند بھی نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے”معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

Advertisement

خاص خبریں

Advertisement

اوپر تک سکرول کریں۔