جمعہ، 19-ستمبر،2025
جمعہ 1447/03/27هـ (19-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

پاکستان میں کسی بھی مسلح جتھوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو

19 ستمبر, 2025 11:00

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی حاضر سروس افسران ملوث ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جرمن جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے منظم طریقے سے اقدامات کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی پرانسانی بنیادوں پر ڈیڈ لائن میں متعدد بار توسیع کی، غیر قانونی افغان باشندے دہشت گردی، جرائم میں ملوث، شواہد موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی پناہ کی وجوہات اب ختم ہوچکی ہیں، بھارت میں پرتشدد واقعات انتہا پسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت اندرونی مسائل کو بیرونی بناکر پیش کرتا ہے، بھارت ریاستی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے، پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی حاضر سروس افسران ملوث ہیں، پاکستان بھارتی دہشت گردی کے ثبوت کئی بار دنیا کے سامنے رکھ چکا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے، بھارتی ادارے شدت پسند سیاسی نظریات کے زیر اثر ہیں، پاکستان بلا تفریق تمام غیر ریاستی عناصر کو مسترد کرتا ہے، پاکستان میں کسی بھی جیش یا مسلح جتھوں کی کوئی جگہ نہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست  کرسکتی ہے، کوئی فرد یا گروہ نہیں، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کیا، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف  جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار دہشت گردی میں استعمال ہورہے ہیں، امریکا بھی ان ہتھیاروں کے دہشت گردی میں استعمال پر تشویش ظاہر کرچکا، پاک بھارت کشیدگی کے دوران ٹرمپ اسٹریٹجک لیڈر کے طور پر سامنے آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ تعمیری اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں، امریکا نے کالعدم مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا، بلوچستان میں ہلاک دہشت گرد لاپتہ افراد کی فہرست میں بھی شامل تھے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

Advertisement

خاص خبریں

Advertisement

اوپر تک سکرول کریں۔