جنیوا میں وزیراعظم اور نواز شریف کی ملاقات، تاریخی دفاعی معاہدے پر گفتگو

جنیوا میں وزیراعظم اور نواز شریف کی ملاقات، تاریخی دفاعی معاہدے پر گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف نے لندن پہنچنے سے قبل جنیوا میں سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدے پر گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لندن میں 4 روز قیام کے دوران پاکستانی کمیونٹی اور تاجر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم ہفتے کو اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز دورہ سعودی عرب مکمل کرکے ریاض سے لندن روانہ ہوئے تھے، ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبدالرحمٰن نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کو الوداع کیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے”معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement