پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت

The launch of East Digital Bank in Pakistan
اسلام آباد – پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک (Mashreq Digital Bank) کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، مشرق گروپ کے چیئرمین عبدالعزیز الغریر، گروپ کے سی ای او احمد عبدالال اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (PBA) کے رہنما شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی بی اے کے چیئرمین ظفر مسعود نے کہا کہ عبدالعزیز الغریر کی قیادت نے خطے کی بینکنگ کو نئی سمت دی ہے۔ ان کے مطابق، مشرق ڈیجیٹل بینک ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔
سینئر وائس چیئرمین یوسف حسین نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل سہولتیں دی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الغریر گروپ کے منصوبے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔
مشرق پاکستان کے سی ای او ہمایوں سجاد نے کہا کہ بینک کا ہدف ہے کہ اسے دنیا کے بہترین بینکوں میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اب یو اے ای میں مقیم پاکستانی اپنے ملک میں آسانی سے اکاؤنٹ کھول سکیں گے اور مفت ترسیلات زر بھجوا سکیں گے۔
گروپ سی ای او احمد عبدالال نے کہا کہ مشرق بینک صارفین کو ریئل ٹائم ڈیجیٹل سہولت دے گا اور پاکستان میں ڈیجیٹل انکلوژن کے سفر کو آگے بڑھائے گا۔
اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان میں مالی شمولیت (Financial Inclusion) کو 2028 تک 67 فیصد تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس کے لیے 40 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے صرف 5 بینکوں کو اجازت دی گئی اور ان میں مشرق بینک پہلا ہے جس نے اپنی لانچنگ مکمل کر لی ہے۔
وزیرِ مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مشرق بینک پاکستان میں 450 افراد کو روزگار دے گا، جن میں 45 فیصد خواتین ہوں گی۔
سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر
اسٹیٹ بینک کے مطابق، ستمبر 2020 سے اگست 2025 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے 10.912 ارب ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا۔ ان پانچ برسوں میں 1.525 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 485 ملین ڈالر، نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس میں 958 ملین ڈالر اور روشن ایکویٹی کے ذریعے 82 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
سائنس و ٹیکنالوجی
پاکستان میں انٹرنیٹ سست، بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم خبر آگئی
19-ستمبر،2025
Advertisement