ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا؟ اسپارکو نے پیشگوئی کردی
When will the Rabi' al-Thani moon be sighted? SPARCO makes prediction
ہجری سال کے چوتھے مہینے ربیع الثانی کا چاند 23 ستمبر بروز منگل نظر آنے کا امکان ہے۔
پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے اسپارکو کے مطابق ربیع الثانی 1447 ہجری کا چاند 22 ستمبر کو رات 12 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہوگا، جس کے باعث نئے چاند کی عمر 23 ستمبر کی غروب آفتاب تک 41 گھنٹے 54 منٹ ہوگی۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس بنیاد پر 23 ستمبر کی شام کو چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔ اگر منگل کو چاند کی رویت ہو گئی تو یکم ربیع الثانی 1447 ہجری مورخہ 24 ستمبر کو ہوگا۔
تاہم اسپارکو نے واضح کیا ہے کہ چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ معتبر شہادتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








