جمعہ، 19-ستمبر،2025
جمعہ 1447/03/27هـ (19-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

دنیا کا ضمیر جاگنا ہوگا، غزہ میں زندگی اور موت کی جنگ جاری ہے: عاصم افتخار

19 ستمبر, 2025 08:45

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ دنیا کا ضمیر جاگنا ہوگا، غزہ میں زندگی اور موت کی جنگ جاری ہے۔

مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، بلکہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ درجنوں نہتے فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، معصوم بچے بھوک سے دم توڑ رہے ہیں، اور اسپتال بھی اسرائیلی بمباری سے محفوظ نہیں رہے۔

عاصم افتخار نے اسرائیلی جارحیت کو ناقابلِ برداشت اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عالمی ضمیر اب بھی خاموش رہا تو تاریخ اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔

مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر فورم پر ان کی آواز بنے گا، ہماری منزل واضح ہے ایک آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

عاصم افتخار نے ویٹو کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کا ضمیر اب جاگنا ہوگا، کیوںکہ ہر لمحہ غزہ میں زندگی اور موت کے درمیان جنگ جاری ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

Advertisement

خاص خبریں

Advertisement

اوپر تک سکرول کریں۔