منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے والے امیر افراد ایف بی آر کے نشانے پر آ گئے

20 ستمبر, 2025 13:01

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر شاہانہ طرزِ زندگی دکھانے والے امیر افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی سوشل میڈیا ٹیم نے ایک لاکھ ایسے افراد کا ڈیٹا جمع کر لیا ہے جو بڑے بنگلوں، قیمتی گاڑیوں، زیورات اور شادیوں پر فضول خرچی کے ذریعے دولت کی نمائش کرتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ شادیوں پر 20،000 ڈالر تک مالیت کے سوٹ استعمال کیے جا رہے ہیں، تاہم انکم ٹیکس گوشواروں میں یہ طرزِ زندگی ظاہر نہیں کیا جاتا۔

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ سال جمع کرائے گئے گوشواروں کا اس سال سے موازنہ کیا جائے گا جبکہ مجموعی گوشواروں میں سے 80 فیصد کا آڈٹ ہوگا۔ ایسے افراد کو اپنے ٹیکس ریٹرنز میں ذرائع آمدن ظاہر کرنا لازمی ہوگا، بصورت دیگر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنے انکم ٹیکس گوشواروں کو اپ ڈیٹ کر لیں گے انہیں فی الحال کارروائی سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔