وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
اسلام آباد: وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق صرف جولائی میں ہی مرکزی حکومت کے قرضوں میں مزید 350 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 میں وفاقی حکومت کا مجموعی قرض بڑھ کر 78 ہزار 238 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال جولائی 2024 میں 69 ہزار 623 ارب روپے تھا۔
اس طرح ایک سال کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 8 ہزار 615 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








