منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

جلال پور پیروالا: موٹروے ایم 5 کا مزید حصہ سیلاب کی نذر

20 ستمبر, 2025 10:40

ملتان کے قریب جلال پور پیروالا میں موٹروے ایم 5 کا مزید حصہ سیلابی پانی کی نذر ہوگیا۔

چیف پولیس آفیسر ملتان کے مطابق مشرقی حصے میں شگاف پڑنے کے بعد سڑک بہہ گئی، جبکہ اس سے قبل مغربی حصہ بھی بہہ چکا تھا۔

سی پی او ملتان نے بتایا کہ دریائے ستلج کا پانی تیز بہاؤ کے ساتھ دریائے چناب کی جانب بڑھ رہا ہے اور شگاف کو پُر کرنے کے لیے پتھر ڈالے جا رہے ہیں۔ ملتان سے جھانگڑہ تک آٹھویں روز بھی موٹروے بند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 5 بند ہونے کی وجہ سے مسافر متبادل راستے استعمال کریں۔ ملتان سے سکھر جانے والے شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ لے کر اوچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ ایم 5 پر سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔

اسی طرح سکھر سے آنے والی ٹریفک اوچ شریف سے قومی شاہراہ پر سفر کے بعد شیر شاہ انٹرچینج سے دوبارہ ایم 5 کو جوائن کرسکتی ہے۔

سیلابی صورتحال کے باعث موٹروے پولیس اور این ایچ اے کی ٹیمیں مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔