نادرا نے شہریوں کو نئی سہولت فراہم کردی
Great news has arrived for those getting national identification cards made
نادرا نے شہریوں کو نئی سہولت فراہم کردی ہے۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے پیدائش اور وفات کے اندراج کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔
اس سہولت کا ابتدائی طور پر آغاز پنجاب کی تین یونین کونسلوں جہلم، چکوال اور ننکانہ صاحب میں کیا گیا ہے، جہاں حالیہ سیلاب کے باعث روایتی انتظامی نظام متاثر ہوا ہے۔
نادرا حکام کے مطابق موبائل ایپ کے ذریعے اندراج کا یہ نظام شہریوں کو گھر بیٹھے اہم دستاویزات کے اجرا کی سہولت فراہم کرے گا، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ دفاتر کے چکر بھی ختم ہو جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دیگر صوبوں میں بھی اس سہولت کی فراہمی کے لیے انتظامی تیاریاں جاری ہیں اور بہت جلد ملک بھر میں یہ سروس فعال کر دی جائے گی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل نادرا نے ایک اور سہولت متعارف کروائی تھی جس کے تحت جانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔ اب شہری ملک بھر میں نادرا کے کسی بھی مرکز پر جا کر جانشینی سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست جمع کرا سکتے ہیں، جس سے عدالتی نظام پر انحصار کم اور عوام کے لیے آسانی میں اضافہ ہوا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








