سروائیکل ویکسین سے متعلق پروپیگنڈا؛ مصطفیٰ کمال نے بیٹی کو ویکسین لگوا دی
Propaganda Around Cervical Vaccine: Mustafa Kamal Gets His Daughter Vaccinated
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے۔
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کراچی میں سروائیکل کینسر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین سے متعلق پروپیگنڈا ہورہا تھا، اس لیے بیٹی کو لایا ہوں، مجھے اپنی قوم کی سب بیٹیاں عزیز ہیں، منفی بات کرنے والے اپنی اصلاح کریں اور پروپیگنڈا نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ والدین پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں، دنیا کے 150ممالک میں یہ ویکسین لگ چکی ہے، ہمیں بطور قوم خود کو مریض بننے سے بچانا ہے، کوئی بھی بچی ویکسین سے متعلق منفی پروپیگنڈے میں نہ آئے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ اسپتال مریضوں سے بھرتے جارہے ہیں، ہر گلی میں اسپتال بنالیں تو بھی مریضوں کا علاج نہیں کرسکتے، موجودہ نظام کے تحت ہر پاکستانی کا علاج نہیں ہوسکتا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








