منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

سکھر: کھیت میں گھسنے پر وڈیرے نے اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی، ٹریکٹر سے گھسیٹنے کا بھی الزام

20 ستمبر, 2025 08:30

سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں بااثر وڈیرے کی حیوانیت کا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے مبینہ طور پر ایک بے زبان اونٹنی پر وحشیانہ تشدد کیا۔

عینی شاہدین اور مالک کے مطابق کھیت میں گھس کر پانی پینے پر وڈیرے نے اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی۔ الزام یہ بھی ہے کہ ملزم نے طیش میں آکر جانور کو ٹریکٹر کے پیچھے باندھ کر گھسیٹا اور ڈنڈوں سے منہ پر وار کیے۔

شدید زخمی اونٹنی کو اسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں نے علاج سے انکار کر دیا۔

واقعے کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے میئر سکھر سے رپورٹ طلب کر لی۔

انہوں نے کہا کہ کسی جانور کے ساتھ اس طرح کا غیر انسانی سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعلیٰ نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کو ہدایت دی کہ اونٹنی کا علاج فوری طور پر کرایا جائے۔

دوسری جانب پولیس نے متاثرہ مالک کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تین ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی دو کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔