معرکہ حق کے دوران کمسن مجاہد ارتضیٰ عباس شہید کی عزم و ہمت کی لازوال داستان
معرکہ حق کے دوران کمسن مجاہد ارتضیٰ عباس شہید کی عزم و ہمت کی لازوال داستان
لائن آف کنٹرول پر معرکۂ حق کے دوران بھارتی فوج کی بلااشتعال اور روایتی جارحیت نے مقامی آبادی کو نشانہ بنایا جس میں متعدد معصوم بچے شہید ہوئے۔ انہی میں کمسن مجاہد ارتضیٰ عباس بھی شامل تھے، جنہوں نے شہادت کا عظیم مرتبہ حاصل کیا۔
ارتضیٰ عباس کے والد، لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس اس وقت محاذ پر دشمن کے خلاف ڈٹے ہوئے تھے, بیٹے کی شہادت کے باوجود وہ اپنے فرض کی ادائیگی میں ثابت قدم رہے اور دشمن کو بھرپور جواب دیا۔
ارتضیٰ عباس کی قربانی نہ صرف لائن آف کنٹرول کے بہادر مکینوں کے عزم و حوصلے کی عکاس ہے بلکہ وطن سے بے مثال محبت اور جواں مردی کی بھی روشن مثال ہے۔
قوم ارتضیٰ عباس کی شہادت کو جرأت اور قربانی کی لازوال داستان قرار دے رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں لائن آف کنٹرول کے عوام کے جذبۂ حب الوطنی کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
یقیناً پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کی ہر سازش کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنی رہے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








