ایک اور ملک کا ویزا آن ارائیول! پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
Visa on Arrival from Another Country! Great News for Pakistanis
پاکستانیوں کے لئے ایک اور ملک کا ویزا آن ارائیول سہولت فراہم کیے جانے کے امکانات روشن ہوگئے۔
وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے تاجکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں پاکستانی شہریوں کے لیے ای ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولت فراہم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سردار یاسر الیاس کی تاجکستان کے ڈپٹی وزیرِ خارجہ سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات اور پائیدار شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں زرعی مصنوعات کی بارٹر ٹریڈ کے مواقع پر بھی بات چیت ہوئی، جسے دونوں فریقین نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ سردار یاسر الیاس نے تاجک وزیرِ صنعت و ٹیکنالوجیز شیر علی کبیر سے بھی ملاقات کی جہاں کاروباری برادری کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ دونوں ممالک نے ٹیکسٹائل، لیدر اور بلڈنگ میٹیریلز کی ایکسپورٹ کو بڑھانے پر اتفاق کیا، جبکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں شراکت داری کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس کے علاوہ سردار یاسر الیاس نے تاجک ڈپٹی وزیرِ ٹرانسپورٹ فرہ نمت زادہ سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان فضائی رابطوں کی توسیع اور مشترکہ اقتصادی کانفرنسز کے انعقاد کے حوالے سے تجاویز زیر غور آئیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








