کراچی میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملیں، وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کرلی

Bodies of 3 transgenders found in Karachi's Memon Goth, Sindh Chief Minister seeks report
کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملیں جنھیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔
ریسکیو رضاکاروں کے مطابق مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں خواجہ سراؤں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، تینوں کے سر سینے اور ہاتھوں پر گولیاں ماری گئی تھیں۔
حکام کا کہنا ہے بظاہر لگتا ہے تینوں افراد سڑک کنارے لفٹ لینے کے لیے کھڑے تھے، ممکنہ طور پر تینوں کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا اور ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے واقعے گولیوں کے دو خول ملے ہیں، تینوں لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میمن گوٹھ کے قریب سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement