ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ، شرکا کا افواج پاکستان کو خراج تحسین
DG ISPR visits Cadet College Palandri, participants pay tribute to Pakistan Armed Forces
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ کیا ہے، جہاں طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
معرکہ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دینے پر شرکا نے افواج پاکستان کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔ کالج کے طلبا اور اساتذہ نے مدلل اور مفصل جوابات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا۔
پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو اور عزم نے ہمارے حوصلوں کو مزید تقویت دی ہے۔
شرکا نے کہا کہ بطور ذمے دار شہری سوشل میڈیا کی خبروں پر تحقیق لازمی ہے، بھارت نے دوبارہ کسی جارحیت کی کوشش کی تو اسے ہزیمت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خصوصی نشست میں شرکا کا مزید کہنا تھا کہ بطور کشمیری ہمارا پختہ عزم ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستان اور کشمیر ایک ہیں ان کو کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی، قائد اعظم کے فرمان کے مطابق کشمیر پاکستان کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔
شرکا نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے دفاعِ وطن کے لیے پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کو جاننے کاموقع ملا۔
کیڈٹ کالج پلندری کے پہلے شہید میجر رب نواز طارق کی عظیم قربانی پر فخر ہے، ہر طرح کی بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








