بدھ، 24-ستمبر،2025
منگل 1447/04/01هـ (23-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 7 خارجی ہلاک

21 ستمبر, 2025 16:44

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد واصل جہنم ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں دو خودکش بمبار بھی شامل تھے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے  آئی ایس پی آر  کے مطابق 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں سات ہندوستانی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے، جن میں تین افغان شہری اور دو خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان افغان حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ اپنی ذمے داریوں کو نبھائے گا اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں سے روکے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ ہندوستانی اسپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا جا رہا ہے، سیکورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔