منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی رفتار قابل تعریف ہے، ڈی جی آئی اے ای اے

21 ستمبر, 2025 13:58

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے پاکستان کے نیو کلیئر پاور پروگرام کی تعریف کی ہے۔

ڈی جی آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نیوکلیئر پاور پروگرام اچھی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے، پُرامن مقاصد کےلیے جوہری سائنس و ٹیکنالوجی کے استعمال میں پاکستان اہم شراکت دار ہے۔

ویانا میں 69 ویں جنرل کانفرنس پر ڈی جی آئی اے ای اے نے چیئرمین پی اے ای سی سے ملاقات کی۔

انھوں نے پاکستان کے سول نیوکلیئر انرجی پروگرام میں پیشرفت کی تعریف کرتے ہوئے اس بات کا برملا اعتراف کیا کہ پاکستان کا نیوکلیئر پاور پروگرام اچھی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔

ڈی جی آئی اے ای اے کا کہنا تھا کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی 5 پاکستان کی جوہری توانائی میں اہم سنگ میل ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پی اے ای سی ڈاکٹر راجا علی رضا انور نے بتایا کہ پاکستانی نیوکلیئر پاور پلانٹس اعلیٰ ترین حفاظتی معیار کے مطابق کامیابی سے چل رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہماری سرگرمیاں آئی اے ای اے کے وژن سے ہم آہنگ ہیں، پاکستان پرامن جوہری تعاون اور پائیدار ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔