بھارت سے برابری کی سطح پر بات کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
Want to talk to India on an equal footing, says Prime Minister Shehbaz Sharif
وزیر اعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے گزشتہ سال 38 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں۔ سمندر پار پاکستانی پاکستان کے عظیم سفیر ہیں جو دن رات کام کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس بات کااعتراف کرنا چاہتا ہوں کہ آپ محنت سے رزق حلال کماتے ہیں۔
بھارت کے حوالےسے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پہلگام واقعے پر عالمی کمیٹی بنانے کااعلان کیا پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے، بھارت کو پہلگام واقعے پر صاف ،شفاف تحقیقات کی کئی بار پیشکش کی مگربھارت نے 6 مئی کو پاکستان پرحملہ کرکے 54بے گناہ لوگوں کو شہید کیا، مساجد کو شہید اور دیگر مقامات پرحملے کیے گئے۔
بھارتی حملے کے جواب میں ہماری فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے جہاز زمین بوس کیے، دشمن کو چند گھنٹوں میں ہی اپنے انجام کا اندازہ ہوگیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت سے برابری کی سطح پر بات کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل حل کرنا چاہتا ہے کشمیر کے بغیر بھارت سے تعلقات استوار نہیں ہوسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کاخون رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا، غزہ میں بھی ظلم وستم کیاجارہاہے، خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شہید کردیے گئے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










