جمعرات، 25-ستمبر،2025
بدھ 1447/04/02هـ (24-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کو بیٹے سمیت قتل کردیا گیا

22 ستمبر, 2025 10:00

بلوچستان کے ضلع زیارت سے دو ماہ قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور ان کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق محمد افضل کو دو ماہ قبل نامعلوم افراد نے ان کے بیٹے سمیت زیارت کے علاقے زیزری سے اغوا کیا تھا۔

چند روز قبل اغوا کاروں نے اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی، جس میں وہ حکومت سے اپیل کرتے دکھائی دے رہے تھے کہ اغوا کاروں کے مطالبات پورے کیے جائیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان حکومت نے اس کیس میں اہم پیش رفت کے لیے اغوا کاروں کا سراغ لگانے یا ان کی اطلاع دینے پر 5 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔