جمعرات، 25-ستمبر،2025
بدھ 1447/04/02هـ (24-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ضلع خیبر میں دھماکا خیز مواد کاذخیرہ پھٹ گیا، مبینہ شدت پسندوں سمیت 24 افراد ہلاک

22 ستمبر, 2025 19:00

خیبر میں دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ پھٹنے سے چوبیس افراد ہلاک ہوگئے۔

 

 

پولیس کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں ایک کمپاؤنڈ میں رکھا گیا دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔ ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں چودہ مبینہ شدت پسندوں کے علاوہ خواتین اور بچوں سمیت دس عام شہری بھی شامل ہیں۔

 

 

مقامی پولیس افسر ظفر خان کے مطابق کمپاؤنڈ کو طالبان کمانڈر امان گل اور مسعود خان بطور بم فیکٹری استعمال کر رہے تھے اور حالیہ دنوں میں اس میں اسلحہ ذخیرہ کیا گیا تھا۔

 

 

دھماکے سے قریب کی کئی رہائش گاہیں بھی تباہ ہوگئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شورش زدہ علاقے میں شدت پسند عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اور مختلف اضلاع کی مساجد میں بھی ہتھیار چھپائے گئے ہیں۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز کی ان دنوں خیبر، باجوڑ اور دیگر شمالی اضلاع میں کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔