بلوچستان؛ بلدیاتی اداروں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

کراچی: 28 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری
کوئٹہ: بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات 2 اکتوبر کو ہونگے، ضلع سوراب کی یونین کونسل نمبر 22 انجیرا مہرآباد میں چیئرمین، وائس چیئرمین کے انتخابات ہونگے۔
اعلامیے کے مطابق سوراب اور شیرانی کی میونسپل کمیٹیوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے، کیچ کی یونین کونسل نمبر 37، 38 اور ژوب کی ڈسٹرکٹ کونسل بھی شامل ہیں۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ متعلقہ اضلاع کے اے سی، اے ڈی سی اور ڈی ای او کو ریٹرننگ و پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا جائے گا جبکہ افسران کو انتخابی عمل کے دوران مجسٹریٹ درجہ اوّل کے اختیارات دیے گئے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement