حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چک کے رکھ، خواجہ آصف

حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چک کے رکھ، خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف کے جارحانہ جواب پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
میچ کے دوران بھارتی شائقین کی جانب سے ہوٹنگ پر حارث رؤف نے ہاتھ کے اشارے سے بھارتی رافیل جنگی جہاز گرائے جانے کی نقل اتاری اور 0-6 کا اشارہ دکھایا۔
اس ردعمل پر وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پر لکھا: ’’حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چک کے رکھ۔‘‘
خواجہ آصف نے کہا کہ کرکٹ میچ تو ہوتے رہتے ہیں لیکن بھارت کو دی گئی چھ صفر کی ہزیمت وہ قیامت تک نہیں بھول سکے گا اور دنیا بھی اسے یاد رکھے گی۔
واضح رہے کہ پاکستانی شائقین نے بھی اس موقع پر ’’رافیل رافیل‘‘ کے نعرے لگا کر فاسٹ بولر کا بھرپور ساتھ دیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement