حکومت نے 24 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

Sudden holiday announced; notification issued
سندھ حکومت نے 24 ستمبر کو صوبے کے 14 اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، بلدیاتی ضمنی انتخابات کے موقع پر سندھ کے14 اضلاع میں عام تعطیل ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق تعطیل کا اطلاق گھوٹکی، سکھر، خیرپور، میرپورخاص، عمرکوٹ اور مٹیاری میں ہو گاحیدرآباد، جامشورو، دادو، بدین اور ٹھٹھہ میں بھی عام تعطیل ہو گی.
کراچی ویسٹ، کراچی ایسٹ اور کیماڑی اضلاع میں بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ 14 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کیلئے ووٹرز کو سہولت فراہم کرنے کیلئے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ 14 اضلاع میں 24 ستمبر بدھ کے روز تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement