پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
اسلام آباد: پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے، جس کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کی شام 5 بجے بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔
اجلاس میں حکومت پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے گی جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف اس حوالے سے پالیسی بیان دیں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس دو ہفتے جاری رہے گا جس میں معمول کا سرکاری ایجنڈا بھی زیر بحث آئے گا۔ اجلاس کے دوران قانون سازی کے لیے مختلف بلز اور قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش ہوں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement