اکتوبر کے مہینے میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
What will be the weather in Karachi in the month of October? Important forecast of the Meteorological Department
مون سون کے اختتام کے بعد ملک میں موسم خزاں کی آمد آمد ہے، مگر کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کردی ہے۔
کراچی میں آج صبح سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بوندا باندی اور پھوار کا سلسلہ 25 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے تاہم رواں ماہ کے اختتام پر درجہ حرارت میں اضافہ اور گرمی کی شدت بتدریج بڑھ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اکتوبر کا مہینہ مجموعی طور پر گرم رہے گا، تاہم ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے شروع میں سندھ کے جنوب مشرقی سندھ اور کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کے اچھے اسپیل کی پیشگوئی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج اور کل موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









