23 ستمبر کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ عوام کیلئے بڑی خبر آگئی

Will There Be a Public Holiday on September 23? Major Update for the Public
سوشل میڈیا اور بعض ویب سائٹس پر 23 ستمبر 2025 کو پاکستان بھر میں عام تعطیل سے متعلق گردش کرنے والی خبروں نے عوام، خصوصاً طلبہ اور سرکاری ملازمین کو کنفیوژن میں مبتلا کر دیا، تاہم حکام نے واضح کر دیا ہے کہ ایسی تمام اطلاعات بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔
گزشتہ چند روز سے واٹس ایپ گروپس اور مختلف پلیٹ فارمز پر ایک مبینہ "حکومتی نوٹیفکیشن” شیئر کیا جا رہا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 23 ستمبر کو ملک گیر عام تعطیل ہو گی۔ اس جعلی دستاویز نے صورتحال کو مزید الجھا دیا اور شہریوں میں بے چینی پھیل گئی۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ 23 ستمبر کو تعطیل صرف سعودی عرب میں منائی جا رہی ہے، پاکستان میں نہیں۔
سعودی عرب 23 ستمبر کو اپنا 95واں قومی دن منا رہا ہے، جو 1932 میں مملکت کے اتحاد کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر وہاں سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینک بند رہیں گے، اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن کی قیادت سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کریں گے۔
سعودی عرب کا قومی دن پہلی مرتبہ 1965 میں منایا گیا، جبکہ 2005 میں اسے باقاعدہ سرکاری تعطیل قرار دیا گیا۔ رواں سال یہ دن "Pride in Our Nature” کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جس کے تحت مملکت کی ثقافت، سیاحت اور ترقیاتی منصوبوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
پاکستان میں کسی بھی سطح پر 23 ستمبر کو تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا۔ شہری سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غیر مصدقہ خبروں پر ہرگز یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔ دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری محکمے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement