بدھ، 24-ستمبر،2025
منگل 1447/04/01هـ (23-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ایئر چیف مارشل سے بحرینی نیشنل گارڈ کے جنرل شیخ محمد عیسیٰ کی ملاقات

23 ستمبر, 2025 19:52

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بحرینی نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے اہم ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اعلیٰ شخصیات میں ملاقات اسلام آباد میں موجود پاکستان ایئر فورس ہیڈکوارٹرز میں ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور،فضائی دفاعی نظام سمیت دو طرفہ توجہ کے امور پر گفت گو ہوئی۔ بحرینی نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل نے ہوابازوں کی تربیت اور ہوابازی کے شعبے کی تاریخ پر اہم گفت گو ہوئی۔

اس سے قبل ایئر ہیڈ کوارٹر آمد پر معزز معمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے انھیں پاک فضائیہ کے انفرااسٹرکچر، تربیت کے مراحل اور دیگر  اہم فضائی امور سے آگاہ کیا۔

ایئر چیف مارشل نے بحرینی کمانڈر کو پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں سے بھی آگاہ کیا ملاقات میں بحرینی کمانڈر نے دونوں افواج کے درمیان رابطہ،تعاون اور تربیت کا سلسلہ بڑھاتے ہوئے پاک فضائیہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کی پیش کش بھی کی۔،

ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا بحیرینی کمانڈر کی آمد اور ملاقات کےبعد دونوں ملکوں کی افواج میں تعاون، رابطہ کاری اورنئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دیرپا تعلقات کے باب کا آغاز ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔