بدھ، 24-ستمبر،2025
منگل 1447/04/01هـ (23-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

23 ستمبر, 2025 16:02

جامشورو میں عدالتی احکامات پر بحریہ ٹاؤن کی غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جامشورو میں عدالتی احکامات پر بحریہ ٹاؤن کی غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئی، یہ انہدامی کارروائی بیس اور اکیس ستمبر کی رات عمل میں لائی گئی۔

اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل حیدرآباد کے مطابق جامشورو کے دیہہ مول میں آٹھ سو ترانوے ایکڑ اراضی پر بحریہ ٹاؤن کا قبضہ غیرقانونی ہے۔

عدالت کے مطابق متعلقہ زمین نجی ملکیت ہے اور یہ پبلک پراپرٹی کے زمرے میں نہیں آئی۔

 ریوینو حکام کی ہدایت پر بحریہ ٹاؤن کی زیر قبضہ زمین پر انسدات تجاوزات کا آپریشن شروع کیا گیا۔ آپریشن میں تمام غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی نے بھی مبینہ طور پر غیرقانونی قبضے کی زمین پر ہاؤسنگ یونٹس اور کثیرالمنزمہ عمارتیں تعمیر کیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔