ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Good News for Those Wishing to Obtain a Driving License
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اکتوبر تک اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوانا لازمی ہے، ورنہ قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے نہ صرف مقدمات کا سامنا کریں گے بلکہ انہیں گرفتار بھی کیا جائے گا اور ان کی گاڑیاں بھی ضبط کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی بلا امتیاز ہوگی اور کسی بھی طبقے سے تعلق رکھنے والے شہری اس سے مستثنیٰ نہیں ہوں گے۔
حمزہ ہمایوں نے بتایا کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد میں فیض آباد ٹریفک آفس، ایف 6 سہولت مرکز اور ٹریفک سہولت وینز پر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف فزیکل کاپی کو ہی قانونی طور پر قبول کیا جائے گا جبکہ ڈیجیٹل لائسنس کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
چیف ٹریفک آفیسر نے شہریوں پر زور دیا کہ ایک ذمہ دار فرد ہونے کے ناطے ڈرائیونگ لائسنس ضرور حاصل کریں تاکہ قانونی پیچیدگیوں اور ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ اپنی اور دیگر افراد کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے اور اسلام آباد ٹریفک پولیس اس کی اجازت ہرگز نہیں دے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.