چودھری شجاعت نے کبڈی فیڈریشن کا صدر بننے کی خبروں پر ردعمل دے دیا

Chaudhry Shujaat reacts to news of becoming president of Kabaddi Federation
سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے کبڈی فیڈریشن کے صدر بننے سے متعلق خبروں پر بیان جاری کردیا۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ 16 سال تک پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر رہے اور کبڈی کو روایتی کھیل سے نکال کر عالمی نوعیت کی گیم بنایا، ان کے دور میں کبڈی فیڈریشن نے وزیراعظم کپ اور سیف گیمز جیتیں تاہم اب ان کے بڑے بیٹے چودھری شافع حسین کبڈی فیڈریشن کے صدر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے انھیں سرپرستی کا کہا، وہ ہر مثبت اور تعمیری کام میں کردار کےلیے تیار ہیں ، ہر ذمے دار شہری اور محب وطن پاکستانی کو کھیلوں کی سرپرستی کرنی چاہیے، حکومت کرکٹ کے ساتھ ہاکی، فٹبال، والی بال، ٹینس اور دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دے۔
چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ تاریخی کامیابی ہے، حکومت، فوج اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں، پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور اقوام عالم ہمارا کردار تسلیم کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کے چودھری شجاعت حسین کو کبڈی فیڈریشن کا نیا صدر بنایا گیا ہے تاہم بعد میں اس خبر کی تردید کردی گئی تھی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement