کراچی میں بچے کی بوری بند لاش ملنے کا واقعہ، زیادتی کی تصدیق ہوگئی

Child's body found in sack in Karachi, rape confirmed
کراچی کے علاقے لانڈھی میں لعل مزار کے قریب سے بوری میں بند بچے حالت میں بچے کی ملنے والی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔
جناح اسپتال کی پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں اور بچے کی موت سر پر وزنی چیز لگنے سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق لاش کے مختلف اعضا کے سیمپل کیمیکل ایگزامینیشن کے لیے بھیجے گئے ہیں، جن کی رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
واضح رہے، کراچی کے علاقے لانڈھی میں کچرا کنڈی سے ایک بچے کی بوری بند لاش ملی تھی ، جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچے کی شناخت 7 سالہ سعد علی ولد سلمان علی کے نام سے ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کی گمشدگی کا مقدمہ تھانا لانڈھی میں درج تھا اور لواحقین جگہ جگہ بچے کو تلاش کررہے تھے تاہم بچے کو قتل کیا گیا ہے یا معاملہ کچھ اور ہے اس حوالے سے تمام پہلووں پر تحقیقات کررہے ہیں۔
ورثا نے واقعے کو اغوا کے بعد قتل قرار دیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement