ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس نہ دینے والے سناروں کو نوٹسز جاری

ایف بی آر نے ٹک ٹاکرز اور انفلوئنسرز پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نہ دینے والے سناروں کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان میں جیولرز کو ٹیکس امور پر وضاحت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
ادھر ایف بی آر نے اسلام آباد کی ایک بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنی پر بھی چھاپہ مارا ہے، ادارے کے مطابق ملک بھر سے تقریباً 60 ہزار جیولرز کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا ہے، تاہم ان میں سے صرف 21 ہزار ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ ان میں سے بھی محض 10 ہزار 524 جیولرز نے اپنے ٹیکس ریٹرن جمع کروائے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر جیولرز اپنی اصل آمدنی کم ظاہر کر کے ٹیکس چوری کر رہے ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر ایف بی آر نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 900 جیولرز کی فہرست مرتب کرلی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.