بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق حکومت کا اہم اعلان

Government Makes Important Announcement Regarding Benazir Income Support Program
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق حکومت نے اہم اعلان کردیا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان میں امداد کی تقسیم کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کا ریلیف کارڈ بنے گا تاکہ کسی کو لائن میں نہ لگنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد نہیں مل سکتی یہ پروگرام ایک قانون کے تحت بنا تھا ہر چیز پر سیاست اچھی نہیں ہوتی، شرجیل انعام میمن کو بھاشن دینے کا شوق ہے، ہر بات میں سیاست کرتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بی آئی ایس پی پروگرام نامکمل ہے، یہ سارے پنجاب کو کور نہیں کرتا، ہم نے بلا تفریق پنجاب کے سیلاب زدگان کو امداد دینی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سندھ پر بہت ساری باتیں ہماری طرف سے بھی آسکتی ہیں کہ پچھلی مرتبہ سیلاب آیا تھا تو آپ نے تیاری کیوں نہیں کی؟
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement