منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

پنجاب میں ڈرائیونگ ٹیسٹ اب اے آئی گاڑی لے گی، گاڑی میں کیا خصوصیات ہیں؟ جانیے

23 ستمبر, 2025 11:01

پنجاب میں پہلی بار ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس گاڑی تیار کر لی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں تیار کی گئی اس جدید گاڑی میں جدید اے آئی فیچرز شامل ہیں، جس کے ذریعے ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی مزید 200 ایسی اے آئی بیسڈ گاڑیاں تیار کر کے صوبے بھر کے تمام ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز میں تقسیم کر دی جائیں گی۔

ڈرائیونگ ٹیسٹ کے دوران اگر امیدوار نے ریورس گیئر ایک سے زائد بار استعمال کیا تو گاڑی میں نصب سافٹ ویئر خودکار طریقے سے اسے فیل قرار دے کر گاڑی بند کر دے گا۔ اس گاڑی میں کیمرے بھی نصب ہیں جو پورے عمل کی نگرانی کریں گے۔

 ڈی آئی جی ٹریفک پولیس وقار نذیر کا کہنا ہے کہ یہ جدید گاڑیاں ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل میں شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ اس اقدام سے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل میں بھی بہتری آئے گی اور بدعنوانی کا خاتمہ ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔