کراچی: کچرا کنڈی سے 5 دن سے گمشدہ بچے کی لاش برآمد

کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور زندگی چھین لی، 14 سالہ حافظ قرآن جاں بحق
کراچی کے علاقے لانڈھی میں لاپتہ ہونے والے 7 سالہ بچے کی لاش بوری سے ملی جس پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق لاش لانڈھی 36 بی لعل مزار گندی گلی کی کچرا کنڈی سے ملی، جسے بعد میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع نے بچے کی شناخت سعد علی ولد سلمان علی کے نام سے کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ 18 ستمبر کو لانڈھی کے بی ایریا نزد گوشت مارکیٹ سے لاپتہ ہوا تھا، جس کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا جا چکا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ قتل ہے یا کوئی اور معاملہ۔
مقتول بچے کے والد نے بتایا کہ سعد ان کا اکلوتا بیٹا تھا اور حال ہی میں اسکول میں داخلہ دلایا گیا تھا۔ جس روز بچہ لاپتہ ہوا، وہ اسکول اور ٹیوشن سے واپس آیا تھا۔ گھر سے بیس روپے لے کر چیز خریدنے نکلا اور پھر واپس نہ آیا۔
والد کے مطابق پانچ روز تک وہ خود تلاش کرتے رہے مگر کوئی سراغ نہ ملا۔
لواحقین نے پولیس پر عدم تعاون کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کیمروں کی فوٹیج چیک کرنے کی درخواست کی گئی لیکن پولیس نے خود ان پر یہ ذمہ داری ڈال دی۔
بچے کے ماموں کا کہنا تھا کہ ہم عام مزدور لوگ ہیں، کسی سے دشمنی نہیں، اس لیے وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.