منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

تیرہ واقعہ کی اصل حقیقت، فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب

23 ستمبر, 2025 10:00

بین الاقوامی میڈیا نے تیرہ واقعہ کی حقیقت شواہد کے ساتھ بیان کر دی۔

عالمی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق تیرہ میں فتنہ الخوارج کے کمپاؤنڈ میں دھماکے سے 14 دہشتگرد ہلاک ہوئے، افسوسناک واقعہ بارودی مواد پھٹنے کے باعث پیش آیا جس میں 10 معصوم شہری بھی جاں بحق ہو گئے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشتگرد وادی تیراہ میں ایک گھر میں بارودی مواد اور خودکش جیکٹس ذخیرہ کیے ہوئے تھے، یہ گھر طالبان کمانڈر امان گل اور مسعود خان بم فیکٹری کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔

ڈی ڈبلیو کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ماضی میں بھی مساجد اور گھروں کو ڈھال بنا کر دہشتگردی کی کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔

اس واقعے کے فوراً بعد بھارتی میڈیا نے اپنی پراکسیز (فتنہ الہندوستان) کیلئے جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

بھارتی میڈیا اور اس کے زیر اثر سوشل میڈیا نے واقعے کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اور پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق جب فتنہ الخوارج کو فوجی آپریشنز کے ذریعے پہاڑوں میں بنی کمین گاہوں سے بھگایا گیا تو انہوں نے شہروں کا رخ کر لیا، دھماکے کا یہ افسوسناک واقعہ ثابت کرتا ہے کہ خوارج شہری آبادیوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

کالعدم پی ٹی ایم نے بھی ہمیشہ کی طرح بغیر تصدیق گمراہ کن مہم شروع کر کے اپنی پرانی روش قائم رکھی، تاہم جھوٹے بیانیے اور من گھڑت خبریں پاکستان کی قومی سلامتی اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

پاکستانی عوام دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکروہ عزائم بخوبی سمجھتے ہیں اور بھارتی نواز فتنہ کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔