بدھ، 24-ستمبر،2025
منگل 1447/04/01هـ (23-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

خواتین کو مفت الیکٹرک پنک اسکوٹیز کب ملیں گی؟ حکومت کا اہم اعلان

23 ستمبر, 2025 17:02

کراچی : سندھ حکومت نے خواتین کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں "پنک اسکوٹیز پروگرام” کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں ہفتے خواتین کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کی جائیں گی۔

سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت خواتین اور طالبات کو روزانہ آمدورفت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے یہ انقلابی قدم اٹھا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ وہ تعلیم، ملازمت اور دیگر سرگرمیوں میں بلا رکاوٹ حصہ لے سکیں۔

سینئر وزیر نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ خواتین اپنی زندگی کے ہر شعبے میں خود مختار ہوں اور معاشرے کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں، یہ اسکیم خواتین کے لیے ایک مثبت اور تاریخی قدم ثابت ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔