گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان کیلئے تشویشناک خبر؛ حکومت کا اہم فیصلہ

Troubling news has arrived for car and motorcycle owners
لاہور ٹریفک پولیس نے نادہندہ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ بھاری واجب الادا چالان کی وصولی کو یقینی بنایا جا سکے۔
چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق اس وقت 129 موٹر سائیکلیں ٹریفک پولیس کے قبضے میں ہیں جن پر ایک لاکھ روپے سے زائد کے ای چالان جمع ہو چکے ہیں۔ کم سے کم چالان ایک لاکھ 3 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ چالان تقریباً 3 لاکھ 75 ہزار روپے تک ہیں۔
رواں سال مئی میں ‘ٹاپ 100 ڈیفالٹرز کریک ڈاؤن مہم کے تحت ایک ہزار سے زائد نادہندہ افراد کو نوٹس بھیجے گئے تھے جبکہ جون میں ریکارڈ بریکنگ ریکوری’ مہم کے دوران 3 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔ اگست اور ستمبر میں سوشل میڈیا پر قانون کو مانو اور چالان پے کرو کیمپین بھی چلائی گئی، جس کے نتیجے میں 73 محکموں کو خطوط بھیجے گئے اور 300 سے زائد گاڑیاں ضبط کی گئیں۔
مئی 2025 میں شروع ہونے والی نئی مہم میں گاڑیوں کی نیلامی کا اختیار بھی شامل کیا گیا ہے جو پہلے کبھی نہیں تھا، اور مستقبل میں مالی جرمانے کی سزا جائیداد ضبط کرنے تک بڑھنے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس معطل کیے جائیں گے اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
ٹریفک پولیس نے 25 مختلف خلاف ورزیوں کے لیے کم از کم جرمانہ 2 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ جرمانہ 20 ہزار روپے مقرر کر دیا ہے۔ ہر خلاف ورزی پر 2 سے 4 پوائنٹس کی کٹوتی بھی کی جائے گی، جبکہ سالانہ 20 پوائنٹس کی خلاف ورزی پر لائسنس 2 ماہ سے ایک سال کے لیے معطل ہو جائے گا۔
فی الحال معمولی خلاف ورزیوں پر جرمانہ 100 سے 500 روپے کے درمیان ہے، مگر اب اوور اسپیڈنگ، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی، اوور لوڈنگ، ون وے کی خلاف ورزی، اندھادھند ڈرائیونگ اور پریشر ہارن استعمال کرنے جیسے سنگین جرائم پر بھاری جرمانے اور پوائنٹس کی کٹوتی کی جائے گی۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے تیار کردہ سمری جلد کابینہ میں پیش کی جائے گی، اور منظوری کے بعد پنجاب بھر میں نئے قوانین پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ یہ اقدامات ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اور سڑکوں پر نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.