جمعرات، 25-ستمبر،2025
بدھ 1447/04/02هـ (24-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ودہولڈنگ ٹیکس کو غیرشرعی قرار دینے پر ایف بی آر کا اہم فیصلہ آگیا

24 ستمبر, 2025 19:16

ایف بی آر نے ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دیے جانے پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، کونسل کی رائے سے اختلاف ہے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 50 ہزار روپے نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس نان فائلر پر لگایا گیا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی کرنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کو غیر شرعی قرار دے دیا تھا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے دیت کے قانون میں ترمیم کی شقوں کی مخالفت بھی کر دی ہے۔ کونسل ارکان نے اعلامیے میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ دیت کے قانون میں ترمیم کے لیے پیش کردہ بل سےاتفاق نہیں کرتے، دیت کی سونا چاندی اور اونٹ سے متعلق شرعی مقداریں قانون میں شامل رہنی چاہییں۔ بل میں چاندی کو حذف اور سونے کی غیر شرعی مقدار کو معیار بنایا گیا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے شوگر کے مریضوں کو بھی ہدایت کی کہ اب وہ سور کے اجزا والی انسولین کے استعمال سے پرہیز کریں، کیونکہ مکمل حلال اجزا والی انسولین اب مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

کونسل نے یہ رائے بھی دی ہے کہ مخصوص شرائط کے تحت انسانی دودھ ذخیرہ کرنے کے ادارے قائم کیے جاسکتے ہیں، مگر مفاسد سے بچنے کے لیے پہلے لازمی قانون سازی کی جائے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں شہریوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ مقدس کلمات کے تحریروں والے بینرز، جھنڈیوں اور جھنڈوں کا اداب کریں اور انھیں بے حرمتی سے بچائیں۔ اس حوالے سے شہریوں کو ہدایات کے لیے موبائل فون کی رنگ ٹون بھی تیار کی جائے۔ شہادت کے لیے رکھے گئے قرآن کریم کے نسخوں سے متعلق مناسب قانون سازی کی جائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔