سابق سینیٹر مشتاق احمد نے فلوٹیلا پر ہونے والے حملے کی ویڈیو شیئر کردی

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے فلوٹیلا پر ہونے والے حملے کی ویڈیو شیئر کردی
غزہ کے لیے روانہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
بین الاقوامی آبی راستے سے یونان کے ساحل کے قریب گزرنے والے فلوٹیلا میں درجنوں کشتیاں شامل ہیں جن میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت سیکڑوں افراد سوار ہیں۔
مشتاق احمد کے مطابق رات گئے فلوٹیلا پر دس ڈرون حملے کیے گئے جن میں بارودی مواد اور آگ کے گولے پھینکے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے خطرناک کیمیکل بھی استعمال کیا جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے، تاہم قافلے کے شرکا کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ہر صورت غزہ پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی حملوں کا نوٹس لے اور حکومت پاکستان اس معاملے کو اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر اٹھائے۔
کل رات 15 ڈرونز اور 10 حملے ۔۔۔لیکن ہمارا عزم توانا ہے،ہم جھکیں گے نہیں، ہمارا حوصلہ بلند ہے اور ہم غزہ پہنچ کر رہینگے ان شاءاللہ۔
گلوبل صمود فلوٹیلا برائے غزہ کے پرامن، قانونی انسانی امدادی کاروان پر اسرائیلی نسل پرست ناجائز ریاست کی ڈرون حملوں کا عالمی برادری نوٹس لے۔حکومت… pic.twitter.com/HFhqHHdViQ— Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان (@SenatorMushtaq) September 24, 2025
مشتاق احمد نے کہا کہ فلوٹیلا غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔
سابق سینیٹر نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں یہ مسئلہ اٹھائیں۔ ان کے بقول یہ اقدام دراصل او آئی سی کے منشور کا حصہ ہے لیکن اب گلوبل صمود فلوٹیلا یہ فریضہ انجام دے رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.