منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

سرکاری ملازمین کیلئے تاریخی خوشخبری؛ حکومت کا اہم فیصلہ

24 ستمبر, 2025 12:52

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد ملازمین کی مالی مشکلات کو کم کرنا اور ان کی سہولتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

 اس اسکیم کے تحت گریڈ 1 سے 17 تک کے ملازمین 8 ہزار روپے سے لے کر ڈھائی لاکھ روپے تک قرضہ آسان اقساط میں حاصل کر سکیں گے۔ اس سلسلے میں جاری کردہ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں 34 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے 10 کروڑ روپے سیکرٹریٹ کے ملازمین کے قرضوں کے لیے اور 24 کروڑ روپے دیگر ملازمین کے لیے رکھے گئے ہیں۔

یہ قرضے خاص طور پر سائیکل، موٹر سائیکل اور گاڑی کی خریداری کے لیے دیے جائیں گے، جبکہ قرضہ لینے والے ملازمین سے ماہانہ آسان کٹوتی کے ذریعے رقم واپس لی جائے گی۔ گاڑی کے لیے دو لاکھ روپے اور گھر بنانے کے لیے اڑھائی لاکھ روپے تک کا ایڈوانس دیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ ملازمین اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔