منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

کراچی: 28 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

24 ستمبر, 2025 09:06

کراچی: سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج سے شروع ہو رہے ہیں، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 28 نشستوں پر پولنگ کرائی جا رہی ہے، جہاں ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کر رہے ہیں۔

28 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، ان انتخابات میں 2 ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، 6 چیئرمین، 7 وائس چیئرمین اور 13 جنرل ممبر و وارڈ ممبر کا انتخاب ہوگا۔

کراچی ڈویژن کے 3 اضلاع کیماڑی، غربی اور شرقی میں 5 نشستوں پر ضمنی انتخاب ہورہا ہے جن پر 54 امیدوار مدمقابل ہیں۔ بلدیہ ٹاؤن میں یو سی وائس چیئرمین کی نشست آصف موسیٰ کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی جس پر پیپلز پارٹی نے ان کے بھائی کو ٹکٹ جاری کیا۔

اورنگی میں یو سی چیئرمین کی نشست عامر بھٹو کے قتل کے بعد خالی ہوئی، اس پر پیپلز پارٹی نے ان کی بیوہ شہنیلا عامر کو امیدوار نامزد کیا۔ سہراب گوٹھ ٹاؤن میں یو سی وائس چیئرمین بشیر بروہی کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر پیپلز پارٹی نے ان کے صاحبزادے شہروز بروہی کو ٹکٹ دیا۔

سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے 168 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 128 کو انتہائی حساس، 34 کو حساس اور 6 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

سندھ بھر میں 67 بلدیاتی نشستوں پر پولنگ ہونی تھی جن میں سے 33 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔ 2 نشستوں پر کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جبکہ 3 نشستوں پر کاغذات مسترد ہوئے اور ایک امیدوار ریٹائر ہوگیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔