لیپ ٹاپ اسکیم 2025 دوبارہ شروع، اپلائی کا طریقہ مزید آسان؛ جانیے

Laptop Scheme 2025 Relaunched, Application Process Made Easier – Find Out How
وفاقی حکومت نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم 2025 کو دوبارہ فعال کر دیا ہے۔
اس سکیم کے تحت ملک بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ہزاروں طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ اسکیم وزیراعظم یوتھ پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد طلبہ کو تعلیمی اور تکنیکی میدان میں درپیش مالی رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے تاکہ وہ جدید ڈیجیٹل ٹولز تک باآسانی رسائی حاصل کر سکیں۔
حکام کے مطابق بہت سے طلبہ ایسے خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں جو مہنگے لیپ ٹاپ خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ یہ اسکیم ان کے لیے نہ صرف تعلیمی سفر میں سہولت فراہم کرے گی بلکہ انہیں آن لائن کلاسز، تحقیقی مواد، ڈیجیٹل لائبریریز اور فری لانسنگ کے مواقع سے بھی جوڑنے کا ذریعہ بنے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لیپ ٹاپ کا حصول طلبہ کے لیے ایک خواب تھا، اور حکومت اس سکیم کے ذریعے اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پرعزم ہے۔
اسکیم کے شفاف اور موثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے ایک جدید آن لائن ٹریکنگ سسٹم بھی متعارف کرا دیا ہے۔ طلبہ اب laptop.pmyp.gov.pk
پر جا کر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے، اپنی یونیورسٹی منتخب کر کے یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ ان کی درخواست منظور ہوئی ہے، زیرِ جائزہ ہے یا مسترد کر دی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.