نادرا نے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کردی

How to Get a B-Form from Home? Learn the Complete Procedure
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے فیس کی ادائیگی کے عمل کو مزید سہل بنا دیا ہے۔
نادرا کی جانب سے نئی سہولت متعارف کرانے کے بعد اب شہری درخواست منظور ہونے کے بعد متعدد ذرائع سے فیس ادا کرسکتے ہیں، جس سے انہیں طویل قطاروں اور دفاتر کے چکر لگانے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی۔
نادرا کے مطابق اب شہری اپنی فیس براہ راست متعلقہ نادرا دفتر میں کیش کی صورت میں جمع کرا سکتے ہیں، جب کہ جاز کیش، ایزی پیسہ اور ای سہولت جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی فیس کی ادائیگی ممکن ہے۔
مزید یہ کہ نادرا کا عملہ درخواست گزار کو ایک مخصوص کیو آر کوڈ فراہم کرے گا، جسے صارف اپنی بینکنگ ایپ کے ذریعے اسکین کر کے بغیر کسی اضافی چارجز کے فیس آن لائن ادا کرسکتا ہے۔
نادرا کی یہ سہولیات ملک بھر میں دستیاب ہیں تاکہ ہر شہری کو آسانی فراہم کی جا سکے۔ اگر کسی صارف کو فیس کی ادائیگی یا دیگر خدمات کے حوالے سے کوئی شکایت ہو تو وہ اپنے موبائل فون سے 1777 پر کال کر کے رہنمائی حاصل کر سکتا ہے۔
علاوہ ازیں شہری نادرا کی شکایات پورٹل complaints.nadra.govt.pk
پر بھی اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں، جب کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بھی متعدد نادرا خدمات تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.