نیا قانون؛ ہزاروں گاڑیوں کا موٹروے پر داخلہ بند؛ گاڑیوں کی مکمل تفصیلات جانیے

New Law: Thousands of Vehicles Banned from Entering Motorways; Know the Complete Details of the Vehicles
سندھ موٹر وہیکل رولز 1969 میں اہم ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت بھاری کمرشل گاڑیوں کے مالکان کے لیے نئی شرائط کا نفاذ لازمی ہو گیا ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے واضح کیا ہے کہ تمام بھاری کمرشل گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا، اور اس کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے جو سندھ حکومت کے آن لائن اکاؤنٹ میں جمع ہوں گے۔
نئی ترامیم میں گاڑیوں کی عمر کی حد بھی مقرر کی گئی ہے، جس کے مطابق انٹر پروونشل روٹس پر 20 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کو پرمٹ نہیں دیا جائے گا، انٹر سٹی روٹس پر 25 سال سے زائد پرانی گاڑیاں چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ شہروں کے اندر چلنے والی گاڑیوں کے لیے عمر کی حد 35 سال مقرر کی گئی ہے۔
قانون ایک سال کے اندر نافذ العمل ہو گا اور اس دوران تمام گاڑیوں کے لیے روڈ ویری فکیشن ٹیسٹ لازمی ہوگا۔ خلاف ورزی کی صورت میں پہلے مرحلے میں معمولی جرمانہ، دوسری بار 2 لاکھ روپے اور تیسری بار 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
مزید برآں، فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت ممنوع ہوگی اور گاڑی کو عارضی طور پر بند کیا جائے گا۔ اگر 14 دن کے اندر اصلاح نہ ہوئی تو رجسٹریشن مستقل طور پر منسوخ کر دی جائے گی۔
ہر گاڑی میں جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس، پچھلے رخ کا ہائی ڈیفینیشن کیمرہ، ڈرائیور مانیٹرنگ کیمرہ اور انڈر رن پروٹیکشن گارڈز نصب کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ حادثات کے دوران چھوٹی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں محفوظ رہ سکیں۔ یہ اقدامات سڑکوں پر حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement