جمعرات، 25-ستمبر،2025
بدھ 1447/04/02هـ (24-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

پی ٹی آئی کا اڈیالہ کے باہر صحافیوں کو ایک بار پھر نشانہ بنانے کی تیاری

24 ستمبر, 2025 17:21

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ کے باہر صحافیوں کو ایک بار پھر نشانہ بنانے کی تیاری شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے نیا حربہ اپناتے ہوئے زلفی بخاری کی جانب سے کارکنوں کے بھیس میں شرپسند بجھوائے گئے ہیں، علیمہ خان سے مشن نور اور قادیانیوں کے حوالے سے سوال پوچھنے پر ایک مخصوص گروپ کو صحافیوں پر غصہ ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف کے کارکن پہلے بھی صحافی طیب بلوچ اور دیگر کو سوال پوچھنے پر اڈیالہ کے باہر تشدد کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ ملک بھر میں صحافی برادری سوال پوچھنے پر صحافیوں کو ہراساں کرنے پر تحریک انصاف کے خلاف احتجاج کر چکی ہے۔

دوسری جانب صحافیوں کا کہنا ہے کہ کسی حربے سے خائف نہیں ہوں گے، سوال پوچھیں گے، اڈیالہ کے باہر کوریج کے لیے موجود صحافی پرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ طیب بلوچ کی مدعیت میں ایف آئی آر بھی درج ہے، صحافی تشدد کیس میں علیمہ خان، نعیم حیدر پنجوتھہ سمیت 40 نامعلوم افراد نامزد ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔