جمعرات، 25-ستمبر،2025
بدھ 1447/04/02هـ (24-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 13بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک

24 ستمبر, 2025 19:25

راول پنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 13 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 13 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک کیے گئے جبکہ ہلاک دہشتگرد بھارتی پراکسی "فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھتے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ ہلاک خوارج درابن خودکش حملہ دسمبر 2023 میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سرکاری اہلکاروں اور شہریوں کے اغوا و ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔