پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے

پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدے کے لیے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ
اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق عالمی فنڈ کا وفد کل پاکستان پہنچے گا۔
پہلے مرحلے میں تکنیکی سطح پر جبکہ دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
وزارت خزانہ، ایف بی آر، اوگرا اور نیپرا کے حکام شریک ہوں گے، جبکہ وزارت توانائی، پلاننگ کمیشن اور اسٹیٹ بینک کے حکام سے بھی بات چیت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی فنڈ چاروں صوبوں کے حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں کرے گا۔ مذاکرات میں بجٹ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، نان ٹیکس ریونیو اور مہنگائی کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے بڑی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جس کے باعث اقتصادی ترقی کے مقررہ ہدف پر نظر ثانی کا امکان ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.