عالمی بینک کا پاکستان کے لیے 40 ارب ڈالر کا نیا کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک متعارف

عالمی بینک کے صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
وزیر اعظم شہباز شریف سے عالمی بینک گروپ کے صدر اجے بنگا کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
ملاقات میں ورلڈ بینک کو مؤثر ترقیاتی شراکت دار میں تبدیل کرنے پر اجے بنگا کی قیادت کو سراہا گیا۔
وزیر اعظم نے کورونا وبا اور 2022 کے سیلاب کے دوران پاکستان کی حمایت پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا اور صدر اجے بنگا کو حکومت کے جامع اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا جس میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، نجکاری اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کے اقدامات شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈے نے پاکستان کو میکرو اکنامک استحکام کی جانب گامزن کیا ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور پائیدار و جامع اقتصادی ترقی کو فروغ ملا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے عالمی بینک کے نئے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کو بھی سراہا جس کے تحت عالمی بینک پاکستان کو 40 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.